پیوش گوئل کا ملازم سرقہ پر گرفتار ‘ سرکاری ڈاٹا کے سرقہ کا بھی شبہ

   

ممبئی 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی پولیس نے وزیر ریلوے پیوش گوئل کے ایک گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کے گھر سے گھریلو سامان ‘ چاندی کے برتن ‘ گھڑیوں اور فونس وغیرہ کا سرقہ کرلیا گیا تھا جن کی مالیت 35000 روپئے بتائی گئی ہے ۔ اس چوری کا گذشتہ ماہ پتہ چلا ہے اور پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم نے کچھ اہم سرکاری ڈاٹا اور فائیلس گوئل کے کمپیوٹر سے سرقہ کرلئے ۔ اس نے نامعلوم افراد کو ای میل بھی کئے تھے ۔