چار کانگریس کارپوریٹرس کی ٹی آرایس میں شمولیت کیخلاف احتجاج

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد14جولائی(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع میڑچل کی جواہر نگر بلدیہ کے چارکانگریسی کارپوریٹرس کی حکمراں جماعت ٹی آرایس میں شمولیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ میڑچل حلقہ کے انچارج ہرویندرریڈی نے حکمران جماعت میں شامل کارپوریٹرس کے مکانات کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر پولیس نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو روک دیا۔اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔کانگریس کے کارکنوں نے حکمران جماعت ٹی آرایس کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آرایس پارٹی،کانگریس کے کارپوریٹرس کو دھمکیاں دے رہی ہے ۔انہوں نے کانگریس سے ٹی آرایس میں شامل کارپوریٹرس کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہوکر دوبارہ منتخب ہوکر دکھائیں۔