چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد /27 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاول 1441ھ زیر نگرانی مولانا مفتی محمد عظیم الدین آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاندنظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف اورنگ آباد ، بیدر ، اودگیر ، ناندیڑ ، کڑپہ اور پھلواری شریف پٹنہ میں بھی چاند نظر نہیں آیا ۔ البتہ سورت ( گجرات) جئے پور اور بھوپال سے عام رویت کی اطلاعات ملیں لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 28 ڈسمبر 2019ء بروز ہفتہ یکم جمادی الاول 1441ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں مولانا مفتی محمد عظیم الدین، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری اور جناب قاضی سید نوراللہ فاروق عرفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علماء کا بیان
٭٭ سید علی اصغر جعفری صاحب کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ چاند نظر آیا ہے ۔ لہذا 28 ڈسمبر کو یکم جمادی الاول ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید ظفریاب حیدر ، مولانا سید جلال حیدر ، مولانا عسکری علی خان اور مولانا سید جواد عابدی موجود تھے ۔