چاند نظر آگیامرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد /25 نومبر ( راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاول 1444 زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیرپورہ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف سے اطلاع ملی کہ وہاں چاند نظر نہیں آیا ۔ البتہ فرنگی محل لکھنو ، خانقاہ ، مجیبیہ پٹنہ ، الہ آباد ، بھوپال ، احمد آباد ، کانپور ، بنگلور ، چینائی ، کڑپہ اور اورنگ آباد سے عام رویت کی اطلاعات ملی ۔ لھذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 26 نومبر ہفتہ یکم جمادی الاول 1444 ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ، مولانا ، سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ ، مولانا سید شیخن احمد شطاری قادری کامل پاشاہ ،مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا مشہود احمد، قاضی سید نوراللہ فاروقی عارفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علماء کا بیان
٭٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و زاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر آگیا ہے ۔ لہذا 26 نومبر 2022ء بروز ہفتہ یکم جمادی الاول 1444ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید جواد عابدی و مولانا سید محب عابد ۔