چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا اعلان

   

حیدرآباد /28 فروری ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک 1446ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن 28 فروری جمعہ منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع صاف رہا چاند نظر نہیں آیا ۔ ملک کے مختلف مقامات سے مطلع صاف ہونے کے باوجود عدم رویت کی اطلاعات موصول ہوئی ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ 30 شعبان المظم رہے گی ۔ اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ، مولانا سید علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ ، مولانا سید مفتی صغیر احمد نقشبندی ، مولانا سید ظہیرالدین علی صوفی ، مولانا سید شیخن احمد شطاری کامل پاشاہ ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ، مولانا سید وصی اللہ قادری ، مولانا سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا مشہود احمد ، مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ اور جناب قاضی سید نوراللہ فاروقی عارفی نے شرکت کی ۔ نوٹ : 2 مارچ بروز اتوار یکم رمضان المبارک ہوگی ۔

شیعہ علماء کا بیان
٭٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و زاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا ۔ اور نہ ہی کہیں سے رویت ثابت ہو پائی ۔ لہذا یکم مارچ 2025 کو 30 شعبان المعظم 1446ھ ہوگی اور 2 مارچ 2025 کو یکم رمضان المبارک 1446ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا مدہوی حسن بہشتی ، مولانا سیدج واد عابدی اور مولانا سید محب عابد۔