چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو بھی فن کے معترف ۔ یادگاری سکے جمع کرنے کا بھی شوق
حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کے راگھویندرا بابو مائیکرو آرٹسٹ نے چاک سے چھوٹے مجسمے بناکر تلگو عوام کی داد حاصل کی ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کا چھوٹا مجسمہ پیش کیا تھا جب نائیڈو 2019 میں اپوزیشن لیڈر تھے ۔ راگھویندرا نے بتایا کہ چندرا بابو نائیڈو نے ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کی تھی اور انہیں یہ کام جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا ۔ راگھویندرا ایک ایم بی اے طالب علم نے 2021 میں تلگو بک آف ریکارڈز میں چاک سے بنے چھوٹے مجسمے کا ایک ریکارڈ حاصل کیا ۔ انہوں نے چاک کا استعمال کرکے ملک کی مشہور شخصیات کے 200 چھوٹے چھوٹے نقش بھی بنائے ہیں ۔ راگھویندرا بابو نے تقریبا 100 یادگاری سکے جمع کئے ہیں جو ریزرو بینک نے مختلف مواقع پر ہندوستانی رہنماؤں کے ناموں پر جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے 50 سال پرانا ایک ONGC یادگاری سکہ بھی جمع کیا جسے انہوں نے مجموعہ میں نایاب سکہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس یادگاری سکے ہیں ۔ جن میں مدر ٹریسا ، جواہر لال نہرو ، اور ڈاکٹر راجندرا پرساد اور دیگر قائدین شامل ہیں ۔ ایم بی اے گریجویٹ ’ عبدالکلام سیوا سمیتی ‘ کے نام سے ایک این جی او بھی چلاتے ہیں اور سماجی خدمت میں مصروف ہے ۔راگھویندرا کا تعلق مشرقی گوداوری کے تیپرو سے ہے ان کا خواب ہے کہ وہ ایک سیاست داں بنیں۔ ش k/b