کارتی مقدمہ خصوصی عدالت کو منتقل کرنے مدراس ہائی کورٹ کے احکام
نئی دہلی۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے آئی این ایس میڈیا کرپشن مقدمہ میں چہارشنبہ کے دن دہلی ہائی کورٹ سے پیشگی ضمانت کے لیے رجوع ہوئے۔ چدمبرم نے تحت کی عدالت کے احکام مورخہ 5 ستمبر کو چیلنج کیا ہے جس نے 14 دن کی عدالتی تحویل ختم ہونے کے بعد 19 ستمبر تک انہیں ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ 73 سالہ کانگریس قائد کو سی بی آئی نے 21 اگست کو گرفتار کیا تھا۔ تحت کی عدالت نے قبل ازیں کہا تھا کہ چدمبرم کے خلاف الزامات سنگین ہیں۔ چنانچہ انہیں پولیس تحویل میں دے دیا گیاہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ سی بی آئی کو اندیشہ ہے کہ چدمبرم کے موقف کی بناء پر تحقیقات ملزم کی جانب سے متاثر کی جائیں گی۔ عدالت نے ہدایت دی تھی کہ چدمبرم کو ایک علیحدہ کمرے میں تہاڑ جیل میں رکھا جائے۔ چینائی میں مدراس ہائی کورٹ نے آج استغاثہ کو ہدایت دی کہ تحت کی عدالت کے حکم نامے کی ایک نقل فراہم کی جائے جس کے مطابق پی چدمبرم کے فرزند کارتی کے خلاف تمام مقدمات ایک خصوصی عدالت کو منتقل کردیے جائیں ۔جسٹس پی ڈی آدی کیشولو نے محکمہ انکم ٹیکس کو کارتی چدمبرم اور ان کی اہلیہ سری ندھی کے خلاف زیر التوا مقدمے جو چیف میٹروپولیٹن عدالت ایگنور میں چل رہے تھے، خصوصی عدالت کو منتقل کردیے گئے ہیں۔