حیدرآباد۔/8 اگسٹ، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر فوڈ پروسیسنگ چراغ پاسوان سے نئی دہلی میں تلنگانہ فوڈس کے صدرنشین ایم اے فہیم نے ملاقات کی۔ مرکزی وزیر سے ملاقات کرکے تلنگانہ میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ کے ذریعہ چھوٹے صنعت کاروں اور تاجروں کی حوصلہ افزائی سے واقف کرایا۔ انہوں نے تلنگانہ میں فوڈ پوسیسنگ یونٹ کے قیام میں مرکز سے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی مساعی سے صحت بخش غذا سربراہ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ فوڈس ادارہ کو مستحکم کرنے مرکزکا تعاون ضروری ہے۔ اس موقع پر تلنگانہ حکومت کے مشیر وینوگوپال راؤ موجود تھے۔ چراغ پاسوان نے تلنگانہ میں فوڈ پروسیسنگ کی ترقی اور حوصلہ افزائی کیلئے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔1