حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔یہ واقعہ نامپلی ریلوے حدود علاقہ میں پیش آیا جہاں 23 سالہ سریش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ مدھورا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ بورا بنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے دوران چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ۔