چلی میں جنگلات کی آگ، سینکڑوں مکانات کو نقصان

   

Ferty9 Clinic

سنٹیاگو۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چلی کے ساحلی شہر والپاراایزو کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے کم از کم ایک سو بیس گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آگ بجھانے والے عملے نے بتایا کہ شہر کے کئی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ شہری تحفظ کے ادارے نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ سے ایک سو ہیکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔ یہ علاقہ 140 فٹ بال اسٹیڈیم کے برابر بنتا ہے۔ والپاراایزو شہر کا قدیمی حصہ یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔