چلی میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی منظوری

   

بیونس آئرس: چلی کے صدر سیباسٹین پنیرا نے ہم جنس پرسوں کی شادیوں کو قانونی حیثیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی ہے ۔ پنیرا نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ہم جنس پرست جوڑوں کو شادی کی اجازت دینے والے قانون پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ سبھی جوڑوں کے لیے محبت سے رہنا خاندان بنانا ممکن ہوگا، چاہے ان کا جنسی رجحان کچھ بھی ہو’’۔قومی پارلیمنٹ نے سیم میرج بل کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ بل، جس میں ہم جنس جوڑوں کو بچے گود لینے کی اجازت دینے کی تجویز ہے ، پچھلے 5سال سے زیر التوا تھا۔