بھرت پور،11ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے دھول پور میں چمبل ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان کو چھ میٹر تک پار کرچکی ہے ،اس کے کنارے بسے گاؤں کے لوگوں کو محتاط کیا گیا ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق چمبل ندی کی آبی سطح 135.50میٹر پر پہنچنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے ندی کے کنارے بسے گاؤں میں الرٹ جاری کے لوگوں کو محتاط رہنے کے لئے کہا ہے ۔ واضح رہے کہ چمبل ندی کا خطرے کانشان 129.79میٹر پر ہے ۔