چنبل میں آبی سطح بڑھنے سے راج گھاٹ کا پرانا پل ڈوب گیا

   

مرینا: مدھیہ پردیش اور راجستھان کی سرحد کو جوڑنے والامرینا میں چنبل راج گھاٹ پر بنا پرانا پل آج ندی کی آبی سطح بڑھ جانے سے پوری طرح ڈوب گیا۔ حالانکہ راج گھاٹ پر نیا پل بن جانے کے بعد اس پرانے پل پر آمدورفت پوری طرح بند ہے ۔ سرکاری اطلاع کے مطابق پرانے تعمیر شدہ پل کی بنیاد پر یہاں 138میٹر پر خطرے کا نشان لگایا گیا تھا۔اس پرانے کی اونچائی 142میٹر تھی۔ راجستھان کوٹا بیراج ڈیم سے مسلسل چنبل ندی میں چھوڑنے کے بعد آج خطرے کے نشان کو ہی نہیں، بلکہ اس پرانے پل کے اوپر 142میٹر کو بھی پار کر گئی۔مسلسل تیز ہو رہے چنبل ندی نے کئی گاؤں کو اپنی زدمیں لے لیا۔ چنبل راج گھاٹ پر ج نیا پل بنا تھا، تب ندی کی آبی سطح بڑھنے پر گاڑیوں کی آمدورفت کو بند کر دیا جاتا تھا۔ ایسے میں آگرہ ممبئی شاہرہ پر کافی دور تک جام لگا رہتا تھا۔ نیا پل جانے کے بعد اب اس سے لوگوں کو نجات مل گئی،کیونکہ نئے پل کی اونچائی کافی زیادہ ہے ۔