نمائش میں ’’آسان‘‘ فیسٹ فوڈ، محمد مسیح اللہ خان و دیگر کا دورہ
حیدرآباد۔22جنوری(سیاست نیوز) حیدرآبادی پکوان کے ذریعہ مہمانوں کی تواضع ہویا اپنے ملک و شہر سے دور رہتے ہوئے حیدرآباد کے لذیذ کھانوں کا ذائقہ ہو اب یہ سب ’’آسان ‘‘ ہوچکا ہے۔ فیسٹ فوڈ کمپنی نے شہریان حیدرآباد کے چند منٹ میں تیار ہونے والے ایسے کھانے تیار کرتے ہوئے اشیائے خوردو نوش کی دنیا میں انقلاب پیدا کیا ہے جن کی تیاری کے لئے ہمیشہ وقت اور دلچسپی درکار ہوتی ہے لیکن اب ہر کوئی چند منٹوں میں لذیذ حیدرآبادی کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتا ہے ۔ جناب طہ محمود قادری نے بتایا کہ فیسٹ فوڈ نے ’آسان‘ کے نام سے جو اشیاء تیار کئے ہیں وہ پاؤڈر کی شکل میں ہیں جنہیں تیار کرنے کے لئے 5تا10منٹ درکار ہوں گے اور ان 10 منٹ میں تازہ غذاء تیار ہوجائے گی ۔نمائش میں ’آسان ‘ کے نام سے لگائی گئی اسٹال کا صدرنشین تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ جناب محمد مسیح اللہ خان نے افتتاح انجام دیا اور اس موقع پر صدرنشین تلنگانہ ریاستی فینانس کارپوریشن جناب اسحق امتیاز کے علاوہ صدرنشین ریاستی اردو اکیڈیمی جناب محمد خواجہ مجیب الدین مہمانان خصوصی کی حیثیت سے موجودتھے۔جناب طہ قادری منیجنگ ڈائریکٹر فیسٹ فوڈ س نے بتایا کہ ملک وبیرون ملک رہنے والے حیدرآبادیوں کے لئے ان کی کمپنی نے جو غذائیں تیار کی ہیں وہ ’ریڈی ٹو ایٹ ‘ کی طرح پہلے سے تیار کردہ اشیائے تغذیہ نہیں ہیں بلکہ یہ خالص حیدرآباد کھانوں کی تیاری میں آسانی پیدا کرنے کے لئے مصالحہ جات تیار کئے گئے ہیں جنہیں پانی میں ڈال کر اندرون 10 منٹ تیار کیا جاسکتا ہے۔’آسان‘ کی جانب سے جو کھانے تیار کئے جاچکے ہیں اور فروخت کے لئے دستیاب ہیں ان میں حیدرآبادی کھٹی دال‘ حیدرآبادی مٹھی دال‘ مرچی کا سالن‘ بگھارے بیگن‘ پورن پوری‘ اور کھیر شامل ہیں اس کے علاوہ جلد ہی دیگر پکوان ’آسان ‘ اشیاء جلد ہی مارکٹ میں دستیاب ہوں گے۔ بیرون ملک اور دیگر شہروں میں اپنے عزیز و اقارب کے لئے حیدرآبادی پکوان روانہ کرنے کے خواہشمند اور اپنے گھروں میں خالص حیدرآباد پکوان بغیر کسی مشقت کے تیار کرنے کی خواہش رکھنے والے ’آسان‘کے یہ اشیاء نمائش کے دوران نمائش کلب کی گیٹ کے روبرو موجود اسٹال سے حاصل کرسکتے ہیں۔ آسان کے تیارکنندگان کے مطابق جلد ہی مزید پراڈکٹس جو خالص حیدرآبادی کھانوں پر مشتمل ہیں بازار میں پیش کئے جائیں گے اور ان کا ذائقہ اور تیاری میں ہونے والی آسانی ہی ’آسان‘ کی منفرد شناخت ہوگی۔م