چندر شیکھر راو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے سب سے بہتر شخصیت ہے۔ اسدالدین اویسی

,

   

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمان جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چند شیکھر راو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے راھل گاندھی اور نریندر مودی سے بہتر انسان ہے۔

انہوں نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس اور بھاجپا دونوں ایک ہی سکہ کے دو رخ ہے، اگر دونوں میں سے کسی کو اکثریت حاصل ہوئی تو یہ لوگ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ میں نہیں جانتا کہ لوگ کن کو چننے والے ہیں اور اللہ تعالی کی کیا مرضی ہے، لیکن اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ ان تین میں کون زیادہ صلاحیت رکھتا ہے تو میں کے سی آر کا نام لونگا۔ انکے اندر اچھی صلاحیت ہے۔ اور وہ ہندوستان کے آئین کے پابند انسان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس اور ٹی ار ایس مل کر تلنگانہ سے کانگریس اور بھاجپا کا خاتمہ کرے گی اور مرکز میں ایک غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی پارٹیوں کے ساتھ مل کر واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا اگر قابل وزیر اعظم بننے والوں کی ایک فہرست تیار کی جائے تو کے سی ار کا نام بھی اس میں سر فہرست ہوگا۔

انہوں نا کہا کہ شہر حیدرآباد سے مجلس اتحاد المسلمین مضبوطی کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی اور واضح اکثریت کے ساتھ اسے کامیابی حاصل ہوگی، اسکے علاوہ تین دو اور جگہ پر مجلس کامیاب ہوگی اور حیدرآباد کی لوک سبھا نشست یہ میرے والد محترم سلطان صلاح الدین اویسی کی سیٹ ہے جہاں سے وہ 1984 سے 2004 تک 6 باررکن پارلیمان منتخب ہوئے۔
(سیاست نیوز)