چندرا بابو نائیڈو اور ہم زلف وینکٹیشور راؤ کی ملاقات

   

این ٹی آر فیملی کی تقریب، سیاسی اختلافات فراموش کرتے ہوئے گرمجوشی کا مظاہرہ
حیدرآباد۔10۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) این ٹی آر خاندان میں طویل عرصہ کے بعد سیاسی اختلافات رکھنے والے دونوں داماد ایک ساتھ دیکھے گئے ۔ این ٹی راما راؤ کے خلاف بغاوت کے وقت چندرا بابونائیڈو اور دگو باٹی وینکٹیشور راؤ ایک ساتھ تھے لیکن چندرا بابو نائیڈو دور حکومت میں دونوں میں دوری پیدا ہوگئی تھی ۔ وینکٹیشور راؤ نے خودکو سرگرم سیاسی زندگی سے علحدہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کرلی تھی ۔ طویل عرصہ بعد دونوں داماد ایک خاندانی تقریب میں ایک ساتھ دکھائی دیئے اور دونوں نے گرمجوشی کے ساتھ ملاقات کی ۔ یہ موقع این ٹی آر کی نواسی کی شادی تقاریب کا تھا۔ این ٹی آر کی دختر اوما مہیشوری کی دختر کی شادی کے سلسلہ میں آج انہیں دلہن بنانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں این ٹی آر کے فرزندان ، دختران ، دامادوں اور پوترے و نواسوں نے شرکت کی۔ این ٹی آر خاندان طویل عرصہ کے بعد ایک جگہ دکھائی دیا۔ سیاسی اختلافات کو بالائے طاقت رکھتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو اور ڈی وینکٹیشور راؤ نے جذباتی انداز میں ملاقات کی اور کچھ دیر تک بات چیت بھی کی۔ دونوں نے ایک ساتھ تصویر بھی کھچوائی ۔ چندرا بابو نائیڈو اور ان کی اہلیہ بھونیشوری نے دلہن کو آشیرواد دیا۔ تقریب میں این ٹی آر کی دختر پرندیشوری بھی شریک رہیں جو کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوچکی ہیں۔ یہ تقریب این ٹی آر خاندان کو پھر ایک بار متحد کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ ر