پانچ سال میں کوئی مسلم وزیر نہیں ،درپردہ بی جے پی کی تائید ، خواجہ سید شاہ نوراللہ حسینی کا بیان
کڑپہ /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیرمین آندھراپردیش اسٹیٹ سادات کونسل حضرت خواجہ سید شاہ نوراللہ حسینی المعروف نور بابا نے اپنے ایک صحافتی بیان میں صدر تلگودیشم پارٹی چندرا بابو نائیڈو نے ایک خانگی ٹی وی چیانل کو دئے گئے بیان پر شدید تنقید کی ۔ جس میں انہوں نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں سے مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا تھا ۔ نور بابا نے کہا کہ گذشتہ دنوں امیت شاہ نیکرناٹک میں اور پھر تلنگانہ میںمسلمانوں کو دئے گئے قانون تحفظات کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ چندرا بابو نائیڈو کے وزیر اعظم کی تائید سے یہاں سے ریاست بھر میں اقلیتوں میں تشویش پیدا ہوچکی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو کی سیاسی تاریخ موقع پرستی سے بھری پڑی ہے تلگودیشم دور اقتدار میں گذشتہ مرتبہ 5 سال تک بھی چندرا بابو نائیڈو نے ایک بھی مسلم وزیر کو کابینہ میں جگہ نہیں دی تھی ۔ جس کو ریاست کی اقلتیں بھولے نہیں ہیں ۔ اس موقع پر حضرات اکمل پیران مرادی سکریٹری کونسل نے بھی چندرا بابو نائیڈو کی موقع پرستی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تمام فرقے ہندو مسلم سکھ اور عیسائی باہم محبت و ملنساری کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ ایسے سماج میں ایسی پرامن ریاست میں چندرا بابو نائیڈو فرقہ پرستی کا کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں ۔ درپردہ بی جے پی کی تائید کر رہے ہیں ۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا موقف واضح کریں ۔