چندرا بابو نائیڈو کو 28 نومبر تک گرفتار نہیں کیا جائے گا،ہائی کورٹ میں حکومت کا حلفنامہ

   

حیدرآباد ۔8۔نومبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے ریت اسکام کے معاملہ میں سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی آئندہ سماعت 22 نومبر کو مقرر کی ہے۔ سی آئی ڈی کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ پر چندرا بابو نائیڈو نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سماعت کے دوران حکومت نے عدالت کو بتایا کہ 28 نومبر تک چندرا بابو نائیڈو کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔