چندرا بابو نائیڈو کی ضمانت قبل از گرفتاری پر آج میں سماعت

   

حیدرآباد7نومبر (سیاست نیوز) صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو کی ریت منتقلی مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست آندھراپردیش ہائی کورٹ میں داخل کی گئی ۔ نائیڈو کے وکیل نے کہاکہ ریت کی منتقلی پر حکومت کے فیصلہ کے باوجود نائیڈو کو نشانہ بنانے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی سے سرکاری خزانہ کو نقصان ہوا ۔ ہائی کورٹ درخواست پر چہارشنبہ کو سماعت کریگی۔ اسی دوران انر رنگ روڈ مقدمہ میں نائیڈو کی درخواست پر ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی ۔ ایڈوکیٹ جنرل کی درخواست پر سماعت کو ملتوی کیا گیا۔ سی آئی ڈی وکلا نے ضمانت کی مخالفت کی ۔ آئندہ سماعت 22 نومبر کو ہوگی۔