چندرابابو نائیڈو کا 6 اگسٹ کو دورۂ دہلی،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کریں گے

   

حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ (سیاست نیوز) تلگودیشم کے سربراہ اور سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو 6 اگسٹ کو نئی دہلی روانہ ہوں گے۔ آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر مرکزی حکومت نے ملک بھر میں آزادی کا امرت مہا اُتسو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس سلسلہ میں تشکیل دی گئی قومی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے چندرابابو نائیڈو کو مدعو کیا گیا ہے۔ راشٹراپتی بھون کے کلچرل سنٹر میں یہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں ایک سال تک تقاریب کے انعقاد کو قطعیت دی جائے گی۔ چندرابابو نائیڈو توقع ہے کہ نئی دہلی میں قیام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے۔ صدرجمہوریہ کے الیکشن میں این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو کی تلگودیشم نے تائید کی تھی۔ تبدیل شدہ سیاسی حالات میں چندرابابو نائیڈو کا دورہ دہلی اہمیت کا حامل ہے۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ آئندہ انتخابات میں چندرابابو نائیڈو آندھراپردیش میں بی جے پی سے انتخابی مفاہمت کرسکتے ہیں۔ اِسی دوران صدر تلگودیشم نے پولاورم پراجکٹ کے متاثرین کی بازآبادکاری میں ناکامی کا جگن حکومت پر الزام عائد کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ پراجکٹ کے لئے جن افراد نے اراضیات حوالے کیں اُن کے ساتھ آج تک انصاف نہیں ہوا ہے۔ اراضی کا معاوضہ ادا کرنے میں جگن حکومت ناکام ہوگئی۔ ر