چنور میں راکھی تہوار کے موقع پر بس اسٹانڈ پر مسافرین کا ہجوم

   

چنور 15 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنور میں راکھی تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ بہنوں نے اپنے بھائیوں کو راکھی باندھتے ہوئے ان کی درازی عمر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سابق ضلع کو آپشن ببد صادق نے تمام چنور کی عوام کو راکھی تہوار کی مبارکباد دی اور کہا کہ رکھشا بندھن بہن بھائی کے لئے ایک تہوار ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کا ذریعہ ہے۔ چنور بس اسٹانڈ پر ہندو بہنوں کا ایک ہجوم دیکھا گیا۔ سرکاری بسوں میں خواتین بھرے ہوئے نظر آئے۔