چور ،مسروقہ فون استعمال کرنے سے قاصر 45 ہزار کا موبائل مالک کو لوٹا دیا

,

   

٭ مغربی بنگال میں ایک سارق نے 45 ہزار کا اسمارٹ فون سرقہ کرنے کے بعد اسے دوبارہ مالک کے حوالے کردیا۔ فون کا مالک غلطی سے دکان میں چھوڑ گیا تھا۔ سارق نے اس فون کا سرقہ کرلیا جب اسے استعمال کرنا نہیں آیا تو اُس نے مجبوراً فون کو اس کے حقیقی مالک کے حوالے کردیا۔ فون کے غائب ہونے پر مالک اپنے نمبر پر بار بار کال کرتا رہا، لیکن ہر بار سوئچ آف کا میسیج سنائی دیا۔ ایک مرتبہ فون کی گھنٹی بجتے ہی چور نے کال وصول کرلیا اور کہا کہ وہ اس کا فون واپس کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ یہ اسمارٹ فون کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔