سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ دولہن کو نوشہ کی جانب سے جو زیور اور پارچہ بطور چڑھاوا دیا جاتا ہے اور دولہن کے والدین جو جہیز دیتے ہیں اس کے کون مالک ہیں ؟ بینوا تؤجروا
جواب : صورت مسئول عنہا میں دولہن کے والدین اپنی لڑکی کو جو سامان جہیز دیتے ہیں وہ دولہن کی ملک ہے۔ نیز دولہا کی طرف سے جو زیور و پارچہ بطور چڑھاوا دیا جاتا ہے وہ بھی عرف عام و رواج کی بناء پر شرعاً دولہن کی ملک ہے۔ ردالمحتار جلد چہارم صفحہ ۵ میں ہے وھذا یوجد کثیرا بین الزوجین یبعث الیھا متاعاً وتبعث لہ أیضا وھو فی الحقیقۃ ھبۃ۔ فقط واﷲ تعالٰی اعلم