اجزا : چکن (اُبلی ہوئی) ایک پیالی، نمک حسبِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچہ، بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) آدھی پیالی، گاجر (کش کئے ہوئے) آدھی پیالی، انڈے (اْبلے ہوئے) دو عدد، کالی مرچ کْٹی ہوئی ایک چائے کا چمچہ، رول کی پٹیاں حسبِ ضرورت، کوکنگ آئیل دو کھانے کے چمچہ۔
ترکیب : اُبلی ہوئی چکن کے باریک ریشے کر لیں، فرائنگ پین میں ایک چائے کا چمچہ کوکنگ آئیل ڈال کر اس میں لہسن کو ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔اس میں گاجر ڈال کر آنچ تیز کر دیں اور اس کا اپنا پانی خشک کر لیں۔پھر اس میں چکن، بند گوبھی، نمک اور کالی مرچ ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کر کے چولہے سے اُتار لیں۔اس مکسچر کو ٹھنڈا کر کے اس میں انڈے چورا کر کے ملا لیں، رول کی پٹیوں میں یہ مکسچر بھر کر میدے کی لئی کی مدد سے بند کر دیں۔ اوون کو 180C پر پندرہ منٹ پہلے گرم کر لیں، بیکنگ ٹرے کو چکنا کر کے اس میں یہ رول رکھ دیں اور اوپر سے برش کی مدد سے کوکنگ آئیل لگا لیں۔اوون میں رکھ کر دس منٹ کیلئے بیک کریں، ہلکے سنہری ہونے پر نکال کر پلٹ دیں اور دوبارہ سے کوکنگ آئیل سے برش کر لیں اور پانچ سے سات منٹ کیلئے بیک کر لیں۔املی کی چٹنی اور ہری چٹنی کے ساتھ ان مزیدار رول کا لطف دوبالا کریں۔