چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر ، خطرناک ماؤ نواز ہلاک

   

Ferty9 Clinic

جھڑپ کے مقام سے اسلحہ ضبط ، مہلوکین انتہا پسند پر 5 لاکھ کا انعام تھا
سکما ۔18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ ایک سخت گیر نکسلائیٹ کو سکیورٹی فورسیس نے انکاؤنٹر کے دوران گولی مارکر ہلاک کردیا جس کے سر پر پانچ لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (بستر رینج) سندر راج پی نے کہا کہ پسپال پولیس اسٹیشن کے حدود میں چیتل نار۔ منڈوال دیہاتوں کے جنگلات میں اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے چند نکسلائیٹس کی موجودگی کے بارے میں معتبر انٹلیجنس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) ٹیم تلاشی مہم شروع کی تھی۔ جمعہ کی شام جنگلات کے قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی تھی، پھر اچانک نکسلائیٹس اور سکیورٹی ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا تھا بعدازاں اس مقام پر ایک مرد نکسلائٹ اور اسلحہ دستیاب ہوئے۔ مہلوک انتہا پسند کی شناخت پوڈیام کاما عرف ناگیش کی حیثیت سے کی گئی جو آندھرا۔ اڈیشہ سرحد پر ماؤ نوازوں کی خصوصی زونل ٹیم کا رکن تھا۔ ناگیش جو سکما کے علاقہ بیجی کا ساکن تھا، اور گزشتہ 6 سال سے آندھرا ۔ اڈیشہ سرحد پر سرگرم تھا۔