چھتیس گڑھ میں زہریلی گیس کے بھلائی اسٹیل کارخانہ سے اخراج پر 6 افراد بیمار

   

درگ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 6 ملازمین بشمول ایک سینئر عہدیدار بیمار پڑگئے کیوں کہ اُنھوں نے بھلائی کارخانہ سے خارج ہونے والی زہریلی گیس سونگھ لی تھی۔ یہ کارخانہ چھتیس گڑھ کے علاقہ درگ میں واقع ہے۔ اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا کی ملکیت اِس کارخانہ سے جمعہ کے دن زہریلی گیس خارج ہوئی تھی۔ قبل ازیں بھٹی میں آٹھ تا دو بجے دن تک دھماکے ہوتے رہے۔ کیوں کہ دھماکے کے نتیجہ میں فرنیچر کھسک کر بھٹی میں جاگرا تھا۔ جس کی وجہ سے بھٹی کے اندر دباؤ بڑھ گیا تھا اور پانی خارج ہونے کی نالی سے گیس کا اخراج عمل میں آیا تھا۔ اِس کارروائی کی وجہ سے شنٹنگ اسٹاف کے دو ارکان جو متاثر ہوئے کیوں کہ وہ گیس کے اخراج کے مقام کے قریب تھے۔ متاثرہ افراد کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔