چھتیس گڑھ میں پانچ نکسلیوں کی خودسپردگی

   

نارائن پور: چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں جنتانا سرکار اور ڈی کے ایم ایس کے صدر سمیت پانچ نکسلیوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھات کمار نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں میں ایک لاکھ اور 2 لاکھ روپے کے انعام والے نکسلائیٹس بھی شامل ہیں۔ ان نکسلیوں نے بہت سارے ہتھیاروں اور کوکر بم کے ساتھ خودسپردگی کی۔نکسلیوں کے نام لمچو وڈدا جنتا سرکار صدر (1 لاکھ روپے انعام) سکھو نوریتی ڈی کے ایم ایس صدر (انعام 2 لاکھ روپے ) کرشنا نوریٹی ، ملیشیا ممبرلالورام منڈاوی ۔ جنتا سرکار کے رکن کٹیارام منڈاوی ۔ ایک نکسل حامی ہیں۔