نارائن پیٹ میں قانون سے متعلق آگاہی پروگرام، جونیر سیول جج محمد عمر کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ 29 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل جونیر سیول جج نارائن پیٹ محمد عمر نے کہا کہ طلباء کو قوانین و آئین ہند سے واقفیت حاصل کرنی چاہئے۔ اس لئے اسکولوں میں قانون آگاہی کے لئے شعور بیداری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل جونیر سیول جج نے نارائن پیٹ کے گورنمنٹ ہائی اسکول (گراؤنڈ) میں منڈل سطح کے لیگل سرویس اتھاریٹی کے زیر اہتمام ایک آگاہی پروگرام کے موقع کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قانون کی مختلف دفعات کی تفہیم کی اور طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے سلسلہ گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طلباء بری عادتوں سے دور رہیں۔ کیونکہ ایک چھوٹی سی غلطی ان کی زندگی تباہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی کا پہلے مقصد متعین کریں، اور ہمیشہ اعلیٰ نمبرات کے حصول کے مقصد کو سامنے رکھیں۔ اس کے حصول کے لئے کبھی نہ گھبرائیں اور فیل ہونے کے ڈر کو کبھی سامنے رکھ کر ہار نہ مانیں۔ نمبروں سے زیادہ زندگی اہم ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرتی شعور بھی رکھیں۔ انہوں نے pocso ایکٹ کے بارے میں وضاحت کی۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی صحت اور ذہنی تناؤ کو کم کرنا بھی ضروری ہے۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ سیول ریلیشن آفیسر سیتارام، شراگھویر ایڈوکیٹ، ہائی اسکول کے پرنسپل محمد یونس، اساتذہ و طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔