سمستی پو ر: بہار کے سمستی پور ضلع میں ایک طالبہ (22) جن سادھارن ایکسپریس میں اپنے گھر جا رہی تھی کہ چھیڑ چھاڑ سے پریشان ہو کر چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ گاؤں والوں نے اسے پٹری کے کنارے نازک حالت میں پایا۔ اسے ریلوے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ لڑکی کو دونوں ٹانگوں، بازوؤں اور سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اس کے دانت بھی ٹوٹ گئے ہیں۔وہ مظفر پور میں نرسنگ کی تعلیم حاصل کرتی ہے۔ٹرین سے وہ برونی میں اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئی تھی۔