چہرے کے بڑھتے ہوئے مسام

   

Ferty9 Clinic

چہرے پہ موجود مساموں کے دہانے اگر کھل جائیں تو وہ اچھے بھلے خوشنما چہرے پہ نہایت بدنما اثرات مرتب کرتے ہیں۔ایسی خواتین جو اپنے چہرے پہ موجود بلیک،وائٹ ہیڈز صاف کروانے کے سلسلے میں کسی بیوٹی پارلر کی خدمات حاصل کرتی ہیں وہ ایسی صورتحال سے زیادہ متاثر دکھائی دیتی ہیں کیونکہ بیوٹی پارلرز میں موجود بیوٹیشنز ضرورت سے زیادہ گیرائی تک مساموں (ہیڈز) کی صفائی کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے مساموں کے دانے آہستہ آہستہ کھل کر بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ بیوٹی پارلرز کی نسبت گھر پہ یہی ضروری احتیاط کے ساتھ اگر بلیک، وائٹ ہیڈز کو صاف کر لینا یقینا ایک غیر نقصان دہ عمل ہو گا۔ گھر پہ بلیک ، وائٹ ہیڈز کو صاف کرنے کیلئے ایک اچھی کوالٹی کا بلیک ہیڈ ریمور لیجئے اور اپنے ہاتھوں اور بلیک ہیڈ ریمور کو اسپرٹ سے دھو کر جراثیم سے پاک کر لیجئے۔ اپنے چہرے کو کسی معیاری کلینزینگ کریم،لوشن سے صاف کریں اور موئسچرائزنگ کریم،لوشن سے اچھی طرح مساج کرنے کے بعد چہرے پہ تقریباً 10 منٹ تک بھاپ لیں۔ اس عمل سے آپ کے چہرے پہ موجود بلیک ،وائٹ ہیڈز نہایت آسانی سے نرم ہو کر اْبھر جائیں گے جنہیں آسانی سے صاف کیا جاسکے گا۔ لیکن بلیک،وائٹ ہیڈز نکالتے وقت کبھی بھی اپنے ناخنوں یا بلیک ہیڈز ریمور کو زور سے اپنی جلد میں پیوست کرنے کی کوشش نہ کریں۔ چہرے کے خشک ہو جانے کے بعد ملتانی مٹی میں صندل کا برادہ اور ایک چائے کا چمچہ دہی ملا کر ماسک تیار کریں اور اس ماسک کو چہرے پہ لگائیں اور 10 منٹ کے بعد گیلے اسفنج یا نرم تولیہ کے ٹکڑے سے چہرے کو آہستگی سے صاف کر لیجئے۔