عذرا سلام
ایرنگ کا انتخاب کریں!
جویلری یا زیورات میںچوڑیوں کے بعد جو چیز خواتین کیلئے سب سے زیادہ کشش کا باعث سمجھی جاتی ہے،وہ یقیناً کان کے بالیاں یا ایرنگس ہی ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین تمام زیورات کی بہ نسبت کانوں کیلئے جھمکے، ہینگنگ بالیاں ،ٹاپس یا جدیدطرز کے ایرنگس خرید کر بے حد خوش ہوتی ہیں۔کہنے والے تو یہ تک کہتے ہیں کہ ایک عورت کا حسن یا بنائو سنگھار زیورات کے بغیر نامکمل یا ادھورا ہوتا ہے، لیکن اکثر خواتین زیورات خریدتے وقت محــض ان کی چمک دمک یا آب و تاب سے متاثر ہوکراپنے لئے کسی بھی چیزکا انتخاب کرلیتی ہیںقطع نظر اس بات سے کہ آیاوہ ان کے چہرے پر جچے گا بھی کہ نہیں۔ماہرین حسن و آرائش کے مطابق ، زیورات کی خریداری کے دوران سب سے اہم امریہ ہوتا ہے کہ کوئی بھی چیز خریدتے وقت اپنے چہرے کی ساخت جس ماحول یا جن مواقع پر وہ زیورپہننا مقصودہو ،وہ اور لباس کے کلر کو مد نظریا ملحوظ رکھ کرمطلوبہ چیزکا انتخاب کیا جائے۔ایسی خواتین جو اپنے چہرے کی ساخت کو مدنظررکھے بغیر کانوں کیلئے کسی بھی قسم کے زیورات کا انتخاب کرلیتی ہیں،اس سے بسا اوقات ان کی محنت اور پیسہ ضائع چلا جاتا ہے اور یہ زیورات ان کے حسن و دلکشی میں اضافے کا باعث بھی نہیں بنتے، تاہم اس بات کا خاص خیال رکھیںکہ آپ جب بھی اپنے لئے کوئی زیور خریدیں،تو اپنے چہرے کی ساخت کو ملحوظ خاطر رکھ کر ہی خریدیں، اس سے آپ کے حسن میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔
٭٭٭٭