نئی دہلی: چیتے کے ایک مکان میں گھسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ریاست مہاراشٹر میں ایک گھر کے مکینوں کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے گھر میں چیتے کو گھومتے ہوئے پایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں چیتا مکان کے اندر گھس کر کمرے کی دہلیز پر بیٹھا ہوا نظر آرہا ہے۔ چیتا اس وقت گھر میں داخل ہوا جب گھر والے باہر گئے ہوئے تھے۔ واپسی پر چیتے کو دیکھ کر خوف زدہ گھر کے افراد نے باہردوڑ لگا دی اور مین گیٹ پر تالا لگا دیا اور وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے چیتے کو قابو کیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔