چیریال میں ڈرنک اینڈ ڈرائیور 5 ملزمین کو جرمانہ

   

Ferty9 Clinic

حسن آباد /27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دو روز قبل چیریال ٹاون کے مضافات میں مئے نوشی کے بعد گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑے جانے والے 4افراد کو آج ایڈیشنل فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ مسٹر اجئے کمار نے علحدہ علحدہ سزائیں تجویز کی ہے ۔جس میں فی کس 4500 روپئے جرمانہ 2 ملزین کو 2 دن جیل کی سزا 2 ملزمین کو 3 دن کی جیل کی سزا ایک ملزم کو ایک دن جیل کی سزا شامل ہے ۔ مذکورہ ملزمین کو کمروایلی سب انسپکٹر بی نریندر ریڈی نے ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے تحت گاڑیوں کی تنقیح کے دوران شراب پی کر گاڑیاں چلانے میں ملوث پاکر گرفتار کرلیا تھا ۔