چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد کی منظوری

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی ۔ 19 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ سے تعلق رکھنے والے وزیر شنکر راؤ کے والد نارائنا کے فوت ہونے پر یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے انہیں گھر پہنچ کر پرسہ دیا اور 11 سالہ سنجنا علالت کے بعد ان دنوں ہی فوت ہونے پر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ دنڈریکل موضع کے نرساگوڑ، مدھو سودن ریڈی سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے تھے انہیں بھی ملاقات کرکے دلاسہ دیا۔ منڈل کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے مستحقین کو وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے منظور کی گئی امداد کے چیکس انہوں نے تقسیم کئے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے۔