چیف منسٹر ریونت ریڈی کا قائد اپوزیشن کے سی آر کو چیالنج

   

12 فروری کو اسمبلی میں کالیشورم کے مباحث، 13 فروری کو میڈی گڈہ پراجکٹ کے دورے میں شامل
حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے 12 فروری کو اسمبلی میں کالیشورم پراجکٹ پر مباحث کرنے 13 فروری کو تمام ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل کو میڈی گڈھ پراجکٹ کے معائنہ کے دورے پر لیجانے کا اعلان کرتے ہوئے اسپیکر اسمبلی سے خواہش کی وہ مباحث اور دوسرے میں شامل رہنے کی قائد اپوزیشن کے سی آر کو ہدایت دیں۔ آج اسمبلی میں آبپاشی پراجکٹس، بالخصوص کالیشورم پراجکٹ میڈی گڈھ پراجکٹ کے مسئلہ پر حکمران جماعت کانگریس اور اصل اپوزیشن بی آر ایس کے درمیان زبردست نوک جھونک ہوئی دونوں جماعتوں میں کرشنا پراجکٹ کے مسئلہ پر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اسمبلی میں اعلان کیا کہ اسپیکر اسمبلی اجازت دیں تو اسمبلی میں کالیشورم پراجکٹ کے مسئلہ پر 12 فروری کو مباحث کی جائے گی اور 13 فروری کو صبح 10:30 بجے اسمبلی کے احاطے میں بسوں کا انتظام کرتے ہوئے حکومت اسمبلی کے 119 ارکان اور ساتھ ہی کونسل کے 40 ارکان کو میڈی گڈہ پراجکٹ کا معائنہ کرانے کے لئے دورے پر لیجائیں گی۔ انہوں نے قائد اپوزیشن کے چندر شیکھر راؤ کو مباحث میں حصہ لینے اور دورے میں شامل رہنے کا چیالنج کیا اور اسپیکر اسمبلی سے خواہش کی وہ قائد اپوزیشن کو مباحث اور دورے میں حاضر رہنے کی ہدایت دیں۔ 2