نظام آباد :قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے نظام آباد ضلع کی ترقیاتی کاموں کیلئے 2.30 کروڑ لاگتی حکومت کے ذریعہ منظور کئے جانے پر چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ادارہ جات کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر فنڈس کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے ۔ سی ڈی پی فنڈس کے تحت نظام آباد اربن ، بودھن ، بالکنڈہ اسمبلی حلقوں کیلئے یہ فنڈس منظور کئے گئے ہیں ۔ بودھن کے منیار پلی میں 50لاکھ روپئے سے کمیونٹی ہال ، نوی پیٹ منڈل کے پوتنگل میں 50 لاکھ روپئے سے اسکول کی عمارت، کمیونٹی ہال کیلئے فنڈس اور بودھن بلدیہ کے وارڈ نمبر 37 میں 10لاکھ روپئے لاگتی سے کمیونٹی ہال کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی ۔ نظام آباد اربن ڈیویژن نمبر 42 میں کمیونٹی ہال کی بائونڈری وال کیلئے 10لاکھ ، ڈیویژن نمبر 6 ، 15، 16، 25 ، 50 میں کمیونٹی ہال کیلئے فی کس5لاکھ روپئے اور ڈیویژن نمبر 16 میں کمار گلی میں منور کا پو سنگم کیلئے 5لاکھ روپئے ، بالکنڈہ میونسپلٹی میں کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 5لاکھ روپئے ، موپکال ، کتا پلی میں کمیونٹی ہال کیلئے 30لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔مقامی ادارہ جات کے مستحکم کیلئے فنڈس کی منظوری پر انہوں نے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو سے اظہار تشکر کیا ۔
