مغربی بنگال میں ٹی ایم سی حکومت پر مرکز کی طرف سے کافی دباؤ ہے۔ ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر بار بار ممتا بنرجی حکومت کو تاکید کررہے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف مرکزی حکومت کے لاگو کردہ لاک ڈاؤن پر ریاست میں کامیابی سے عمل نہیں کرا پا رہی ہے۔ ٹی ایم سی حکومت نے گورنر کے تبصروں اور تنقیدوں کے جواب میں مستعدی دکھائی ہے۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی جمعہ کو بہ نفس نفیس اگلے محاذ پر نظر آئیں۔ انھیں شہر کے مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے دیکھا گیا۔ ٹی ایم سی لیڈر نے عوام میں ماسک تقسیم کئے۔
