چیف منسٹر کے سی آر کی ترجیحات پر بی جے پی کی تنقید

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ بی جے پی نے چیف منسٹر کے سی آر اور ان کی حکومت کی ترجیحات پر تنقید کی اور کہا کہ چیف منسٹر کے رویہ سے ریاست میں غریب عوام اپنی زندگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر راو نے آج کہا کہ عثمانیہ ہاسپٹل جھیل میں تبدیل ہوگیا اور غریب مریض پریشان ہیں جس سے ٹی آر ایس حکومت کی غلط حکمرانی اور مجرمانہ غفلت کا پتہ چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے بہانے پیش کئے جا رہے ہیں۔