چین ‘شیطان’ وائرس سے لڑ رہا ہے: صدر چین

   

ووہان۔29۔جنوری (سیاست ڈاٹ کام)چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ‘شیطان’ وائرس سے مقابلہ کر رہا ہے جس نے اب تک 100 سے زائد لوگوں کی جان لے لی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ ریمارکس بیجنگ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ سے چین میں ہزاروں لوگوں کو متاثر کرنے والے اور درجنوں ممالک تک پہنچنے والے نوول کورونا وائرس پر عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تشویش پر بات کرتے ہوئے کہی۔واضح رہے کہ جاپان اور جرمنی نے بھی انسان سے انسان میں منتقل ہونے والے وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہ وبا چین کے وسطی شہر ووہان کی ایک گوشت کی مارکیٹ سے شروع ہوئی، جہاں یہ انسانوں میں منتقل ہونے کے بعد پورے ملک میں پھیل گئی ۔