چین میں زلزلے کے بعد 1211 جھٹکے

   

لہاسہ :جنوب مغربی چین کے شیزانگ خود مختار علاقے کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد جمعرات کی دوپہر تک کل 1,211 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ۔ شیگاز شہر کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے سے 126 افراد ہلاک اور 188 زخمی ہوئے ۔ پھنسے ہوئے 407 افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔علاقائی زلزلہ بیورو کے مطابق سب سے بڑے زلزلے کی شدت 4.4 تھی اور یہ 6.8 شدت کے زلزلے کے مرکز سے تقریباً 18 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا۔