چین میں نئے سفیر دورائی سوامی کی مرمو سے ملاقات

   

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) چین میں ہندوستان کے نو مقرر کردہ سفیر وکرم دورائی سوامی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے جمعرات کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور اپنے عہدے سے متعلق اسناد حاصل کیں۔ دورائی سوامی کو چین میں ہندوستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ چین میں ہندوستانی سفارت خانے نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ دورائی سوامی نے صدر جمہوریہ سے اپنی اسناد وصول کر لی ہیں۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ “وکرم دورائی سوامی نے چین میں سفیر کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کے لیے ہندوستان کی صدرجمہوریہ سے اسناد حاصل کیں۔بعد ازاں، دورائی سوامی نے بری فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویدی سے بھی ملاقات کی ۔