چین نے ہندوستان کی زمین چھین لی ہے: راہول گاندھی

,

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ کی جانب سے نیا نقشہ جاری کرنے پر کانگریس قائد نے اپنے دعویٰ کو دہرایا

نئی دہلی :کانگریس قائد راہول گاندھی نے 30 اگست کو ان دعوؤں کو دہرایا جو انہوں نے ماضی میں لداخ میں چین کے ہندوستانی علاقے پر حملہ کرنے کے بارے میں کیے تھے۔ راہول گاندھی نے حال ہی میں جاری کردہ نقشہ کے تازہ ترین ایڈیشن میں اروناچل پردیش اور اکسائی چین کو اپنے علاقے کے حصے کے طور پر شامل کرنے کے چین کے عمل کو سنگین مسئلہ قرار دیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وہ یہ بات کئی سالوں سے کہہ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہیکہ ہندوستان کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں ہوا ہے۔ ان کی یہ بات مکمل طور پر غلط۔ انہوں نے میڈیا کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لداخ کے تمام لوگ جانتے ہیں کہ چین نے ہندوستانی سرزمین پر دراندازی کی ہے۔ اپنے نئے نقشے میں اروناچل پردیش اور اکسائی چین سمیت چین کے بارے میں پوچھے جانے پر راہول گاندھی نے کہا کہ نقشے کا سوال بہت سنگین ہے۔ لیکن انھوں (چین) نے ہماری زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم کو بھی اس معاملے پر بات کرنی چاہیے۔ اس ماہ کے شروع میں لداخ کے دورے کے دوران راہول گاندھی نے مرکز پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ اس کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان کی ایک انچ زمین بھی نہیں لی گئی۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے فوجیوں کی لڑائی کیاحقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ چینی فوجیوں نے ہندوستانی علاقے کی خلاف ورزی کی اور اسے لے لیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ یہاں کے مقامی لوگ چین کے بارے میں فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ چینی فوجیوں نے ان کی چراگاہوں کی زمین چھین لی ہے۔ تاہم وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ایک انچ بھی زمین نہیں چھینی گئی، یہ سچ نہیں ہے، آپ یہاں کسی سے پوچھ سکتے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل (29 اگست) کو ہندوستانی علاقوں کو اپنا ظاہر کرنے کے لئے چین کے بیہودہ دعووں کو مسترد کیا۔نئی دہلی شہر میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا کہ یہ چین کی ایک پرانی عادت ہے کہ وہ ایسے نقشے شائع کر رہے ہیں جن کے علاقوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضحکہ خیز دعوے کرنے سے دوسرے لوگوں کے علاقے آپ کے نہیں بن جاتے۔