چین کا اپنی ’گریٹ گرین وال‘ مکمل کرنے کا اعلان

   

بیجنگ : چین نے اپنے سب سے بڑے صحرا کے اردگرد درخت لگانے کی اپنی 46 برسوں پر محیط مہم مکمل کر لی ہے۔ یہ منصوبہ صحرا کو ختم کرنے اور موسم بہار میں وبا کی طرح آنے والے ریت کے طوفانوں کو روکنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ تقریباً ساڑھے چار عشروں پر محیط اس منصوبہ کی تکمیل کا اعلان سرکاری میڈیا پر کیا گیا ۔ اخبار پیپلز ڈیلی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنکیانگ کے شمال مغربی میں واقع صحرائے تکلامکان کے ارد گرد تقریباً 3,000 کلومیٹر طویل گرین بیلٹ مکمل ہو گئی ہے۔