چین کھینچنے کے معاملے میں سنی دیول‘ کرشمہ کپور ہوئے بری

,

   

جئے پور۔بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور کرشمہ کپور اس جئے پورکی عدالت نے ایک بڑی راحت دیتے ہوئے ٹرین کی چین کھینچنے کے ایک 22سال پرانے معاملے میں بری کردیا ہے‘

مذکورہ معاملہ 1997میں اجمیر ریلوے ڈویثرن پر فلم کی شوٹنگ کے دوران درج کیاگیاتھا۔

مبینہ طور پر ریلوے کی چین کھینچنے کا ایک معاملہ 1997کے دوران دیول اور کپور کے خلاف درج کیا گیاتھا۔

ریلوے کورٹ نے ستمبر17کے روز دونوں کو دفعہ141‘145‘146اور147ریلوے ایکٹ کے تحت ماخوذ کیاتھا۔

تاہم جج پاون کمار نے جمعہ کے روز زوردیاکہ ریلوے پولیس نے جن دفعات کے تحت دونوں کو خاطی ٹہرایاہے اس کو 2010میں سیشن کورٹ نے مسترد کردیاتھا۔

اس کے علاوہ دونوں کے خلاف شواہد کی کمی بھی تھی۔اجمیر ریلو ے اسٹیشن میں نرینا ریلوے اسٹیشن پر چین کھینچنے کا واقعہ پیش آیاتھا

جس کی وجہہ سے 2413اے ایکسپرس 25منٹ تاخیر سے چلنے پر مجبور ہوگئی تھی۔ تاہم دیوال او رکپور نے سیشن کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس پر ان کی جانب سے ایڈوکیٹ اے کے جین نے بحث کی