چین کی زمینی فوج میں کمی‘ بحریہ اور ائیر فورس میں اضافہ

,

   

دنیا کی سب سے بڑی فوج چین ‘ نے اپنی زمینی فوج میں پچاس فیصد کی کمی لائی ‘ اور بحریہ اور ائیر فورس کے حصہ میں اضافہ کردیا ہے تاکہ پیپلز لیبریشن آرم( پی ایل اے) کو ماڈرن فورس میں تبدیل کرسکے

بیجنگ۔ چین نے اپنی دو ملین مضبوط چینی افواج کے بحریہ ‘ ائیر فورس او رنیا اسٹرٹیجک یونٹ کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے زمینی فوج میں کمی لائی ہے‘ ہانگ کانگ نژاد ساوتھ کی مارننگ پوسٹ نے چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ زنہوا کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔

زنہوا نے کہاکہ فیوچر رپورٹ میں ’’ غیر معمولی تبدیلی‘‘ کے متعلق زنہوا کی شائع خبر کے مطابق ’’ نئی تفصیلات پی ایل اے کی بے مثال تاریخ ہے ۔ پی ایل اے گروپس کی مجموعی تعداد میں اب پچاس فیصد کی کمی لائی جائے گی ‘پی ایل اے افیسرس کی تعداد میں بھی تیس فیصد کی بھی کمی لائی جائے گی‘‘ ۔

پچھلے کچھ سالوں میں صدر زی جین پنگ کی جانب سے کی گئی ملٹری تبدیلی کی پہل کے تحت پی ایل اے کے تین لاکھ فوجی دستوں کو کم کیاگیا۔

مگر اس کے بعد بھی دوملین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی فوج میں شمار کی جاتی ہے۔

اس بیان میں اشارہ ملتا ہے کہ پی ایل اے کے دیگر شعبہ جس میں بحریہ ‘ ائیر فورس‘ راکٹ فورس‘ اسٹرٹیجک سپورٹ فورس‘ اور جو ذمہ داری ہیں جیسے سائبر وار فیر ‘ میں پچاس فیصد سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔

چین کے پاس فی الحال ایک ائیر کرافٹ کیریر ہے ‘ دوسرے ٹریل پر جبکہ تیسرا تشکیل میں ہے۔

چین میڈیا کے حوالے سے ملی خبر کے مطابق ائیرفورس کے شعبہ کو مضبوط بنانے کے لئے چین پانچ سے چھ ائیرکرافٹ کیریر شامل کرنے کے منصوبے پر گامزن ہے

راکٹ فورس او راسٹرٹیجک سپورٹ فورس کی پوری توجہہ میزائل وار فیر ہوگی۔