بیجنگ :چین کے شمالی صوبے کی ایک سبزی منڈی میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کے مطابق حکام آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں ۔ آگ کو صرف ایک گھنٹے بعد ہی بجھا دیا گیا۔چین کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ویبو پر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں ضلعی بازار میں دھوئیں کے گہرے بادل اور آگ کے بڑے شعلے دیکھے گئے۔اس واقعہ کے بعد سارے علاقہ میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔