چین کے درجنوں جنگی طیاروں کی تائیوان کیفضائی حدود کی خلاف ورزی

   

بیجنگ : تائیوان کی حکومت نے پیر کو بتایا کہ چینی فضائیہ کے 71جنگی طیاروں اور ڈرونز نے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تائیوان کے فضائی دفاعی زون میں داخل ہو کر پروازیں کیں۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ چین کی طرف سے اب تک کی سب سے بڑی دراندازی ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ چین کے 43 طیاروں نے آبنائے تائیوان کی درمیانی لکیر کو عبور کیا جو دفاعی زون کے اندر واقع دونوں فریقوں کے درمیان ایک غیر سرکاری بفر زون ہے۔ میڈیا نے کہا ہیکہ یہ چین کی جانب سے تائیوان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ تاہم اس کے باوجود خطرے کے الارم نہیں بجائے گئے۔