چین کے شہر واہن میں معمول کی زندگی بتدریج بحال

   

بیجنگ ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شہر واہن میں معمول کی زندگی بتدریج بحال ہورہی ہے ۔ بڑی کمپنیوں میں کام کاج بھی شروع کیا گیا ہے۔ صدر چین نے حال ہی میں اس شہر کا دورہ کیا تھا اور کہا تھا کہ یہاں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہیں۔جنوری سے اس شہر کو بند کردیا گیا تھا ۔