بیجنگ ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ایک عہدیدار نے کورونا وائرس کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا کہ ووہان شہر میں یہ وائرس امریکی فوجی کے ذریعہ آیا ہوگا ۔حکومت چین اور امریکہ ملکر کورونا وائرس سے نمٹنے کا پتہ چلارہے ہیں لیکن چین کے ایک عہدیدارنے وائرس کیلئے امریکی فوج پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے مسئلہ پیدا کردیا ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژہو لی جیان نے مزید کہا کہ ووہان میں پھیلی ہوئی وباء ہوسکتا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے لائی گئی ہے ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان کی تائید میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔انہوں نے صرف شبہ ظاہر کیا ہے ۔ حکومت چین نے اس بیان سے خود کو دور رکھا ہے ۔