جے پور۔ رواں ایونٹ میں پہلے مقام پر فائز مہندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت چینائی سوپر کنگس کا کل یہاں میزبان راجستھان رائلز سے مقابلہ ہوگا ۔ اس مقابلے میں راجستھان ایک اہم کامیابی کے حصول کے ساتھ چینائی کے خلاف ایونٹ میں متواتر دوسری کامیابی کیلئے کوشاں ہوگی۔ دونوں ٹیموں کا گزشتہ مقابلے میں چینائی میں آمنا سامنا ہوا تھا جہاں راجستھان نے تین رنز کی قریبی کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس مقابلے کے بعد چینائی نے اپنا گزشتہ مقابلہ جیتا ہے جبکہ دوسری جانب راجستھان کو اپنے گزشتہ دو مقابلوں میں ناکامیوںکا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ان ناکامیوں میں بٹلر کا جلد آوٹ ہونا اور کپتان سمسن کا جلد آوٹ ہونا شامل ہے۔